روس کو متحدہ عرب امارات سے بکتر بند گاڑیوں کی کھیپ موصول

ماسکو (آئی پاک ٹی وی ) روس کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) سے بکتر بند گاڑیوں کی کھیپ موصول ہو گئی۔
روسی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سٹریٹ گروپ کی جانب سے تیار کردہ بکتر بند گاڑیوں کی ایک نئی کھیپ روسی افواج کو فراہم کی گئی ہے۔
ایک ناومر روسی فوجی بلاگر Voennyi Osvedomitel کا کہنا ہے کہ مختلف بکتر بند گاڑیوں کی ایک کھیپ، جو ٹویوٹا لینڈ کروزر پر مشتمل ہے جنہیں روسی مسلح افواج کیلئے خریدا گیا ہے ۔ یہ بکتر بند گاڑیاں متحدہ عرب امارات یا جنوبی افریقہ کی ہو سکتی ہیں۔
ویڈیو میں ترمیم شدہ ٹویوٹا لینڈ کروزر اور فورڈ F-550 پلیٹ فارمز پر مبنی 20 سے زیادہ گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔یہ گاڑیوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات میں قائم صنعت کار اسٹریٹ گروپ کے اسپارٹن ایس یو ٹی، کوبرا، اور کوگر ماڈلز سے مشابہ ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More