جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد دورہ آسٹریلیا کیلئے جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔
گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویے کو دیکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔
وائٹ بال کوچ کیلئے ثقلین مشتاق کا نام بھی لیا جا رہا ہے ، جیسن گلیسپی کے انکار کی صورت مین ثقلین مشتاق کا نام سامنے آ سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More