فیصل آباد (آئی پاک ٹی وی ) فیصل آباد میں ٹائون پلانز اور ماہرین کی جانب سے 70 ارب روپے کے بس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار اور ناقابل عمل منصوبہ قرار دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن پلانرز اور شہری ماہرین نے فیصل آباد کے لیے مجوزہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سسٹم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور شہر کے موجودہ انفراسٹرکچر کے پیش نظر اس کی فزیبلٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) اس میٹرو بس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا مقصد رہائشیوں کو ایک آرام دہ اور کم لاگت سفر کا آپشن فراہم کرنا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کا بنیادی ڈھانچہ اور شہری نقل و حرکت کے نمونے بی آر ٹی جیسے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
ٹائون پلانرز ماہرین کی جانب سے پنجاب حکومت کے سستی انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کے لیے منظور کیے گئے 70 ارب روپے کے منصوبے کو شہر کی منفرد ٹرانزٹ ضروریات کے لیے قابل عمل بنانے کے لیے ضروری عناصر کی کمی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔