ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ فائنل میں سری لنکا اور افغانستان کل مد مقابل

ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ فائنل میں سری لنکا اور افغانستان کل مد مقابل

مسقط (آئی پاک ٹی وی ) ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ فائنل کے فائنل میں سری لنکا اور افغانستان کا کل جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اومان میں جاری ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اور افغانستان کل مد مقابل آئیں گے ۔
افغانستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ سری لنکا نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا ۔
اس سے قبل 5میگا ایونٹ کھیلے جا چکے ہیں تاہم یہ ٹورنامنٹ پر 50اوورز پر مشتمل تھا ۔ 2013میں ہونیوالے پہلے ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کوشکست دے کر ٹرافی نام کی تھی ۔
2017میں یہ ٹورنامنٹ سری لنکا نے جیتا تھا فائنل میں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوا تھا ۔ 2018میں سری لنکا مسلسل دوسری بار چیمئپن بنا اس نے فائنل میں انڈیا کو شکست سے دو چار کیا تھا ۔
2019میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔ 2023میں ہونیوالے میگا ایونٹ کا فائنل بھی پاکستان کے نام رہا تھا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 128رنز کے بڑے مارجن سے شکست سے دوچار کیا تھا ۔
واضح رہے کہ افغانستان پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More