بھارت کو 12برس بعد گھرمیں شکست ،نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

نئی دہلی (آئی پاک ٹی وی ) بھارت کو 12برس بعدگھر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز بھی جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جا رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے شکست دی ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 259جبکہ دوسری اننگز میں 255رنز بنائے تھے ۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 156رنز سکور کئے تھے ۔
بھارت کی ٹیم دوسری اننگز میں 245رنز بنا سکی ۔ جسوال نے 77جبکہ جدیجہ نے 42رنز سکور کئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینیٹر نے پہلی اننگز میں 7جبکہ دوسری اننگز میں 6وکٹیں اپنے نام کیں ۔ انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 13وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بھارت کو ہوم گرائونڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا ۔

واضح رہےکہ بھارت کو 2012میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More