کسٹمز انٹیلی جنس سے چھاپے اور سٹنگ آپریشنز کے اختیارات واپس

کراچی (آئی پاک ٹی وی ) کسٹمز انٹیلی جنس سے چھاپے اور سٹنگ آپریشنز کے اختیارات واپس لے لیے گئے۔
پاکستان کسٹمز میں اصلاحات کی گئی ہیں اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس کی تنظیم نو کی گئی ہے، جس کے تحت اس کے چھاپے اور سٹنگ آپریشنز کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تنظیم نو کی مہم کے تحت کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل آف انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس سے انسداد اسمگلنگ کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں اور اس کے تمام گودام اور عملہ ڈی جی کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More