آر اے شمشاد
ٹی ٹونٹی کرکٹ کی مقبولیت اپنے بام عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ شائقین کرکٹ مختصر فارمیٹ میں لگنے والے چوکوں اور چھکوں کو خوب انجوائے کرتےہیں ۔ حال ہی میں کھیلے گئے ایک ٹی ٹوٹنی میچ میں زمبابوے نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا ہے ۔ زمبابو ے نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سب ریجن افریقہ کوالیفائر کے ایک میچ میں گیمبیا کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 344رنز بنائے ۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے محض 43گیندوں پر 133رنز کی بڑی اننگز کھیلی ۔ ان کی اس اننگز میں 7چوکے اور 15چھکے شامل تھے ۔ زمبابوے نے گیمبیا کیخلاف یہ میچ 290رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا ۔344رنز کے جواب میں گیمبیا کا صرف ایک بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا ۔اور پوری ٹیم 54رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=hTGaS60L2So
اگر بات کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں بڑے سکور کی تو اس اس فہرست میں زمبابوے پہلے نمبر پر آتا ہے جس نے 4وکٹوں کے نقصان پر 344رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیپال موجود ہے جس نے منگولیا کیخلاف 2023میں مقررہ بیس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے تھے ۔ بھارتی ٹیم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف 2024میں 297رنز بنائے تھے۔
چوتھے نمبر پر بھی زمبابوے موجود ہے جس نے سیچیل کیخلاف 5وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنائے تھے ۔افغانستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے جس بیس اوورز میں 278رنز بنائے تھے ۔
چھٹے نمبر پر نام آتا ہے زیورخ ری پبلک کا جس نے ترکیہ کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنائے تھے ۔
ملائشیا اس فہرست میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے جس نے تھائی لینڈ کیخلاف مختصر فارمیٹ میں 268رنز سکور کئے تھے ۔
آٹھویں نمبر پر انگلینڈ کا نام آتا ہے جس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 267رنز بنائے تھے ۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف 263رنز بنائے تھے وہ اس فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔
نویں نمبر پر زیادہ سے زیادہ سکورکرنیوالی ٹیم سری لنکا ہے جس نے کینیا کیخلاف 260رنز سکور کئے تھے ۔ اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر بھارت کا قبضہ ہے جس نے سری لنکا کیخلاف 2017میں اندور کے مقام پر 260رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا ۔