اٹک؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کیلئےپولیس وین پر حملہ،متعدد فرار

اسلام آباد:(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وین پر حملہ کردیا اورمتعدد قیدی فرار ہوگئے۔
ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا کہ واقعہ سنگجانی کی حدود میں پیش آیا ہے اور نامعلوم افراد کے حملے میں متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے ہیں۔دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور مبینہ طور پر متعدد قیدیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی جس سے ناکام بنادیا گیا۔
نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین کے شیشے بھی ٹوٹے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر فائرنگ بھی کی، قیدیوں کی وین میں اٹک جیل سے پیشی کے لیے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قیدی وینوں میں 150 سے زائد قیدی موجود تھے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More