راولپنڈی ٹیسٹ دوسرا روز،انگلینڈ کے 3وکٹوں پر24رنز

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 24رنز بنا ئے ۔ انگلش ٹیم کو پاکستان سکور برابر کرنے کیلئے ابھی 53رنز درکارہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دن کے اختتام پر 24رنز سکور کئے ہیں اور اس کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 55رنز درکار ہیں۔
جوئے روٹ 5جبکہ ہیری بروک 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 12،زیک کرائولی 2جبکہ اولیو پوپ 1رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344رنز بنا کر آئوٹ ہو ئی تھی ۔
پاکستان کو انگلینڈ پر 77رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی ۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 267رنز بنائے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 134،ساجد خان نے 48،نعمان علی نے 45رنز بنائے ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ریحان احمد نے 4شعیب بشیر نے 3جبکہ اتھکسن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 267رنز بنائے تھے ۔ جیمی سمتھ نے 89بین ڈکٹ نے 52رنز سکور کئے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6جبکہ نعمان علی نے 3اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More