سانگھڑ :تیل اور گیس کے نئے دریافت کنوئوں سے پیداوار شروع

سانگھڑ (آئی پاک ٹی وی ) سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے دریافت ہونیوالے کنوئوں سے پیداوار شروع ہو گئی ۔
سندھ کے شہر سانگھڑ میں بلوچ ٹو کے کنویں سے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے ذخائر کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے حال ہی میں دریافت ہونے والے ذخائر سے پیداوار شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچ 2 کنواں، جو سنجھورو بلاک میں واقع ہے اور سیمبر فارمیشن کا حصہ ہے، اگست 2024 میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ۔
ترجمان کے مطابق بلوچ ٹو کنواں اس وقت یومیہ 350 بیرل تیل اور 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیدا کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس دریافت سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More