راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ پاکستان کو انگلینڈ پر 77رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 267رنز بنائے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 134،ساجد خان نے 48،نعمان علی نے 45رنز بنائے ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ریحان احمد نے 4شعیب بشیر نے 3جبکہ اتھکسن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 267رنز بنائے تھے ۔ جیمی سمتھ نے 89بین ڈکٹ نے 52رنز سکور کئے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6جبکہ نعمان علی نے 3اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی ۔