مسقط (آئی پاک ٹی وی ) ایمرجنسی ٹی 20ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے الامارات سٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان شاہینز نے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا ئے ۔ سری لنکا کو جیت کیلئے 136رنز درکار ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے عمیر یوسف نے 68،حیدر علی نے 14جبکہ محمد عمران نے 13رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے دشان ہمنتا نے 4جبکہ رنسکا اور مالنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاسر خان محض 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیولے بلے باز کپتان محمد حارث تھے جنہوں نے 6رنز بنائے ۔