مسقط (آئی پاک ٹی وی ) ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ آج سری لنکا سے جاری ہے ۔پاکستان شاہینز کی 2وکٹیں 43رنز پر گر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے الامارات سٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔یاسر خان محض 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیولے بلے باز کپتان محمد حارث تھے جنہوں نے 6رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے رنسکا اور ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان اے کے درمیان 6:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کو شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرایا تھا۔ایمرجنگ ایشیاکپ کا فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔