پاکستان کیلئے ہوم گرائونڈ پر 4سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع

 

 

 

 

 

 

آر اے شمشاد
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں جاری ہے ۔سیریز کے پہلے دو میچز میں ایک ایک کامیابی سمیٹ پر پاکستان اور انگلینڈ فیصلہ کن میچ میں سیریز اپنے نام کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی ۔پاکستان کے پاس ہوم گرائونڈ پر 4سال بعد سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے ۔
پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دو سیریز کے دوران کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ 2024میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ہوم سیریز میں کلین سوئپ سے شکست کے باعث ٹیم پر کافی شدید تنقید ہوئی تھا جبکہ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کادور کیا تھا جہاں شاہینوں کو کینگروز کیخلاف کلین سوئپ کی ہریمت اٹھانا پڑی تھی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ سیریز تین میچوں پر مشتمل تھی ۔پاکستان کو پرتھ میں 360رنز ،میلبورن میں 79رنز اور سڈنی میں 8وکٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔
پاکستان اس سے قبل 2023میں آخری بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا ۔ پاکستان نے گال اور کولمبو میں سری لنکا کو ان کے ہوم گرائونڈ پر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا ۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 4وکٹ جبکہ دوسری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 222رنز کے بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی ۔ اس وقت ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے تھے ۔
اگر بات کی جائے تو پاکستان اور انگلینڈ کی تو انگلش ٹیم نے 2022/23میں پاکستان کا تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے دورہ کیا تھا ۔ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جہاں شاہینوں کو 74رنز سے شکست دی ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا گیا جہاں انگلش ٹیم نے پاکستان کیخلاف 26رنز سے فتح اپنے نام کی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کو انگلش ٹیم کے ہاتھوں 8وکٹوں سےشکست ہوئی ۔ پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے اس سیرز میں وائٹ واش کیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More