راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
انگلش اوپنرز زیک کرائولی اور بین ڈکٹ نے 56رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ کرائولی 26رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ اولی پوپ محض 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جوئے روٹ بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 5رنز ہی بنا سکے ۔ بین ڈکٹ نے 52رنز کی اننگز کھیلی اور نعمان علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے ۔
پانچویں آئوٹ ہونیوالے بلے باز ہیری بروک تھے جنہوں نے صرف 5رنز بنائے ۔ کپتان بین سٹوکس بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ جیمی سمتھ اور اتھکسن نے انگلش ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا ۔ اتھسکن 39بنا کر آئوٹ ہوئے تب انگلش ٹیم کا سکور 223رنز تھا ۔
سمتھ نے انگلش ٹیم کو آگے بڑھایا لیکن 89رنز بنا کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی ریحان احمد تھے جنہوں نے 9رنز بنائے ۔ جیک لیچ 16بنا کر آخری آئوٹ ہونیوالے انگلش کھلاڑی تھے ۔ شعیب بشیر نے صرف ایک رنز بنایا تاہم وہ آئوٹ نہیں ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے6جبکہ نعمان علی نے 3اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی فاسٹ بائولر نہیں پہلی اننگز میں ایک گیند بھی نہیں کروائی ۔