نومبر میں ڈسکوز کی جانب سے رقم واپسی کی تجویز کے بعد بجلی بلوں میں کمی کاامکان

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) نومبر میں ڈسکوز کی جانب سے رقم واپسی کی تجویز کے بعد بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان صارفین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ، سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (XWDiscos) نے نومبر 2024 کے بلوں میں صارفین کو 0.7057 روپے فی یونٹ کی واپسی کی تجویز پیش کی ہے ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ان کمپنیوں کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ستمبر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کو حتمی شکل دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب موجودہ حکومت نے پانچ آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی منسوخی کے بعد بجلی کے نرخوں میں 8-10 روپے فی یونٹ کمی کا ہدف رکھا ہے۔
حکومت کی جانب سے قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت کی توقع کے ساتھ، وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) اویس لغاری نے پہلے کہا تھا کہ وہ جنریشن کمپنیوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More