اسرائیلی فوج کا محاصرہ ‘ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ‘ بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید

غزہ (آئی پاک ٹی وی ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہو گئے ہیں
دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے انروا (اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ) کی کار کو نشانہ بنایا، جس سے انروا کے رکن سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
نصیرات میں بھی اسرائیلی شدید فوج نے بمباری کی ہے، جس سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 19 روز سے جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فورسز نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا تل الحوا محلے میں پانچ دن بعد ملبے تلے دبی خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 792 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More