امریکہ کا آئندہ صدر کون ؟کمیلا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

 

 

 

از: سہیل شہریار

امریکہ کا آئندہ صدر کون بنے گا یہ فیصلہ تو 5نومبر کو انتخاب کے بعد ہی ہوگا۔ مگرصدارتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے جاری ہے۔جس میں میدان جنگ والی سات ریاستوں میں سے بیشتر میں قبل از وقت پولنگ شروع ہونے کے ساتھ اب ووٹرز کی دلچسپی کی بنیاد پر غیر متوقع نتائج کی پیش گوئیاں زرو پکڑنے لگی ہیں۔خصوصاً سیاہ فام امریکیوں کی ان ریاستوں میں قبل از وقت پولنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکہ کی تین ریاستوں الاباما۔ نیو ہمشائر اور مسی سیپی میں قبل از وقت ووٹنگ نہیں ہوتی۔ملک کی 50میں سے6 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ گذشتہ ماہ ستمبر کے وسط سے جاری ہے۔ جن میں سب سے زیادہ 19الیکٹورل ووٹ رکھنے والی معلق ریاست یعنی سوئنگ سٹیٹ پنسلوانیا بھی شامل ہے جہاں ارلی ووٹنگ کا سلسلہ 16ستمبر سے جاری ہے۔اکتوبر کے آغاز سے 20اکتوبر تک مزید 24ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور اب 21اور 22اکتوبر سے مزید11ریاستوں میں ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ان میں ٹیکساس۔ الاسکا۔ آرکنساس۔ کولوراڈو۔کنیکٹیکٹ۔ہوائی۔ایڈاہو۔میسوری۔ جنوبی کیرولینا۔ یوٹاہ اور وسکونسن شامل ہیں۔ جبکہ فلوریڈا اور ڈیلاوئیر 9دیگر ریاستوں میں قبل از وقت پولنگ 23سے 31اکتوبر کے درمیان شروع ہو گی۔
میدان جنگ والی ریاستوں میں سے اب تک اہم ریاست جارجیا نےملک میںقبل از ووٹنگکے پہلے دن ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے ساتھ سب کو حیران کر دیاہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میدان جنگ کی اہم ریاستوں میں انتخابی معرکہ پوری شدت سے جاریہے۔جارجیا میںگذشتہ منگل کوقبل از وقت پولنگ شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی انتخابی حکام نے اطلاع دی کہ 251,000 سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔2020کے صدارتی الیکشن میں جارجیا میں قبل از وقت پولنگ کے پہلے دن 133,000 شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا۔
تاریخی طور پر قبل از وقت ووٹنگ کے بڑے ٹرن آؤٹ ڈیموکریٹسکے لئے اچھی خبر لاتے رہےہیں۔مگر اطلا عات کے مطابق اس مرتبہ سیاہ فام ووٹرز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے جارجیا میں کملا ہیرس کے لئے اچھی خبر کو روک دیا ہے ۔جارجیا اپنے 16 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ میدان جنگ والی ریاستوں میں سے ایک ہونے کی بنا پرصدارتی امیدواروں کے لئے اہم ہے۔ کیونکہ اس انتخابی دوڑ میں یہ ڈیموکریٹ یا ریپبلکن میں سے کسی ایک کو جھکا سکتی ہے۔ دیگر میدان جنگ کی ریاستوں میں سے پنسلوانیا میں 16ستمبر سے قبل از وقت ووٹنگ سست روی سے جاری ہے ۔ مشی گن میں قبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی ، وسکونسن میں وقت سے پہلے ووٹنگ کا سلسلہ آج 22اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ ایریزونا میںیہ سلسلہ 9اکتوبر سے جاری ہے۔ نیواڈا میں بھی ارلی ووٹنگ 19اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے اور شمالی کیرولینا مین 17اکتوبر سے قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں لگ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔جن مین سیاہ فام باشندوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ جسے تجزیہ کاروں کی اکثریت بر سر اقتدار ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کے لئے پریشانی کا باعث قرار دے رہی ہے۔ کیونکہ اب تک کے تمام انتخابی سروے اور پول واضح کر چکے ہیں کہ سیاہ فام ووٹروں کی اکثریت کا جھکاؤ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہے۔
تاہم مجموعی طور پر دونوں امیدوارں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ جاری ہے ۔چنانچہ ایسے کانٹے دار مقابلے کی صورت میں کسی بھی سروے یا پول کی بنیاد پر کسی امیدوار کی کامیابی کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔


امریکہ کی 50ریاستوں میں سے قبل از ووٹنگ کی تفصیل درج ذیل ہے:
الاباما میں قبل از وقت ووٹنگ نہیں ہوتی۔الاسکا۔قبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہے۔ایریزونا میںابتدائی ووٹنگ 9 اکتوبرسے جاری ہے۔آرکنساس میں قبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔کیلیفورنیا میںابتدائی ووٹنگ 7 اکتوبر سےجاری ہے۔کولوراڈو میںقبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔کنیکٹیکٹمیںقبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔ڈیلاویئرمیںقبل از وقت ووٹنگ 25 اکتوبر سے شروع ہوگی۔۔فلوریڈامیںقبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔جارجیامیںابتدائی ووٹنگ 15 اکتوبر سے جاری ہے۔ ہوائی میںقبل از وقت ووٹنگ 22 اکتوبر سے جاری ہے۔ایڈاہومیںقبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے جاری ہے۔الینوائےمیںقبل از وقت ووٹنگ 26 ستمبر سےجاری ہے۔انڈیانامیںابتدائی ووٹنگ 8 اکتوبر سے شروع ہے۔آئیووامیںابتدائی ووٹنگ 16 اکتوبر سےجاری ہے۔کنساس میں ابتدائی ووٹنگ 16 اکتوبر سےجاری ہے۔کینٹکی میں قبل از وقت ووٹنگ 31 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ لوزیانامیںابتدائی ووٹنگ 18 اکتوبر سے جاری ہے۔مین میںہر کاؤنٹی میں قبل از وقت ووٹنگ کی تاریخ مختلف ہوتی ہے۔میری لینڈمیںقبل از وقت ووٹنگ 24 اکتوبر سے شروع ہوگی۔میساچوسٹس میںابتدائی ووٹنگ 19 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے۔مشی گن میںقبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔مینیسوٹامیں قبل از وقت ووٹنگ 20 ستمبر سے جاری ہے۔مسی سیپی میں قبل از وقت ووٹنگ نہیں ہوتی۔میسور ی میںقبل از وقت ووٹنگ 22 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔مونٹانامیں قبل از وقت ووٹنگ 7 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے۔نیبراسکامیںابتدائی ووٹنگ 7 اکتوبر سے شروع ہو چکی ہے۔نیواڈامیںابتدائی ووٹنگ 19 اکتوبر سے جاری ہے۔نیو ہیمپشائرمیںقبل از وقت ووٹنگ نہیں ہوتی۔نیو جر سی میںقبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔نیو میکسیکومیں قبلاز وقت ووٹنگ 8 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے۔نیویار ک میںقبل از وقت ووٹنگ 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔شمالی کیرولینامیںقبل از وقت ووٹنگ 17 اکتوبر سے شروع ہے۔نارتھ ڈکوٹامیںکوئی مخصوص تاریخ نہیں ہے۔اوہائیومیںقبل از وقت ووٹنگ 8 اکتوبر سے جاری ہے۔اوکلاہومامیںقبل از وقت ووٹنگ 30 اکتوبر سے شروع ہوگی۔اوریگونمیں تاریخ ہر کاؤنٹی میںمختلف ہوتی ہے۔ پنسلوانیا میں قبل از وقت16 ستمبر سے جاری ہے ۔رہوڈ آئی لینڈ میں ابتدائی ووٹنگ 16 اکتوبر سے شروع ہے۔جنوبی کیرولینا۔قبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوگی۔جنوبی ڈکوٹامیںقبل از وقت ووٹنگ 20 ستمبر سے شروع ہے۔ٹینیسی میںابتدائی ووٹنگ 16 اکتوبر سے جاری ہے۔ٹیکسا س میںقبل از وقت ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے۔یوٹاہ میںقبل از وقت ووٹنگ 22 اکتوبر سے شروعہے۔ورمونٹ۔انتخابات سے 45 دن پہلے بیلٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ورجینیامیںقبل از وقت ووٹنگ 20 ستمبر سے جاری ہے۔واشنگٹنمیں قبلاز وقت ووٹنگ 18 اکتوبر سے شروع ہے۔ویسٹ ورجینیامیںقبل از وقت ووٹنگ 23 اکتوبر سے شروع ہوگی۔وسکونسنمیںقبل از وقت ووٹنگ 22 اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے۔ جبکہ وومنگمیںقبل از وقت ووٹنگ 8 اکتوبر سے شروع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More