اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی )چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چمبر میں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے شکریے کے ساتھ مبارکباد کو قبول کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج بھی چیمبر ورک پر ہیں جب کہ جسٹس منصور علی شاہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز سنیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل جمعرات سے کیسز سنیں گے اور 25 اکتوبر جمعے کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی۔گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔