سپن ٹریک :انگلینڈ کا فیصلہ کن میچ میں تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) انگلینڈ نے راولپنڈی میں سپن وکٹ کو دیکھتے ہوئے تیسرے اور فیصلہ ٹیسٹ میچ میں تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انگلش ٹیم نے سپنر ریحان احمد کو تیسرے ٹیس میچ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔
انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی سپن وکٹ کو دیکھتے ہوئے تین سپنرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ نے شعیب بشیر اورکیچ لیچ کے ساتھ ریحان احمد کو بھی تیسرے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
گس انکٹنسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے کیونکہ برائیڈن کارس اور میتھو پوٹس ٹیم سے باہر ہیں ۔
ریحان احمد نے رواں برس کے آغاز میں بھارت کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ فروری کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں انگلش ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ۔تاہم انگلینڈ کو یقین ہے کہ فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ان کی تیسرے سپنر کے طور پر ضرورت پیش آئے گی کیونکہ ملتان کے بعد راولپنڈی میں بھی سپن پچ کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152رنز سے شکست ہوئی تھی ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More