چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان میں 13ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (سی اے ای ڈی اے) آئندہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان کے فری ٹریڈ زون میں 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔
اس سرمایہ کاری کا ابتدائی تخمینہ 8سے 13ارب ڈالر رکھا گیا ہے جبکہ یہ 30ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
آزاد تجارتی زون کا مقصد پاکستان کی گھریلو ضروریات اور عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ایک ڈیوٹی فری شاپنگ مال بھی اس زون کا حصہ ہے جہاں پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی اشیا دستیاب ہوں گی۔
چائنہ ایشیا اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 20 ماہی گیری کشتیاں بھی پاکستان بھیجی ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے توانائی اور صحت کی وزارتوں کے ساتھ ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات، سولر پاور گرڈ کنکشن اور فارماسیوٹیکلز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More