راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔
تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری 3 روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔
ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی خریدی جا سکتی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔