ایرانی ممکنہ حملے کے خطرہ ،اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب

واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) ایران کے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدید ترین امریکی دفاع نظام تھاڈ، یا ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم، امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اس دفاعی نظام کی تنصیب سے اسرائیل کے پہلے سے ہی طاقتور اینٹی میزائل دفاعی نظام کو مزید تقویت ملی ہے۔
امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل شکن نظام موجود ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن یوکرین پہنچنے سے قبل کہا کہ امریکی فوج نے اسرائیل کو اپنا جدید میزائل شکن نظام فراہم کر دیا ہے اور اب یہ اپنی جگہ موجود ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ آپریشنل ہے یا نہیں، لیکن انہوں نے مزید کہا: “ہمارے پاس اسے بہت تیزی سے آپریشن میں لانے کی صلاحیت ہے اور ہم اپنی توقعات کے مطابق چل رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ تھاڈ کی تعیناتی کا مقصد تقریبا 100 امریکی فوجیوں کے ساتھ اسرائیل کے دفاع میں مدد کرنا تھا، جو یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے خلاف متوقع جوابی کارروائی کا جائزہ لے رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More