اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم کے زیر ص دارت اجلاس کے دوران 11 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو پر غور ہوگا، صاف توانائی کے چارٹر کی منظوری بھی متوقع ہے۔
کابینہ اجلاس میں حج پالیسی اور گھریلو تشدد بل 2024 کی منظوری کا امکان ہے۔