ڈھاکہ (آئی پاک ٹی وی )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کرکٹر شکیب الحسن کے مداحوں اور حریفوں کے درمیان تصادم ہوا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ کے کرکٹر شکیب الحسن کو الوداعی ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کیلئے شائقین کے ایک گروپ پر حریف مظاہرین نے ڈھاکہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل لاٹھیوں اور بانسوں سے حملہ کیا۔
بنگلہ دیشی سٹار آل راؤنڈر کے پرستار، خود ساختہ "شکیبیاں”دارالحکومت کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے تھے، جنہوں نے شکیب کو بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پریشانی اس وقت شروع ہوئی جب شکیب الحسن کی میچ میں واپسی کی مخالفت کرنے والے مظاہرین نے ان کے حامیوں پر حملہ کیا، جبکہ دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے یہی پر ٹریننگ کی۔