مقبوضہ کشمیر میںمسلح افراد کی فائرنگ ،سرنگ میں کام کرنیوالے 7مزدور ہلاک ،5زخمی

سرینگر (آئی پاک ٹی وی ) مقبوضہ کشمیر میں سرنگ پر کام کرنیوالے 7مزدوروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اسٹریٹجک سرنگ کے منصوبے پر کام کرنے والے سات افراد کو ہلاک اور کم از کم پانچ دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال متنازعہ علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بدترین حملوں میں سے ایک ہے۔
پولیس کی جانب سے کشمیری مجاہدین پر الزام عائد کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونمرگ کے ریزورٹ قصبے کے قریب گگنیگر میں تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں کو نشانہ بنایاگیا ۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کم از کم دو حملہ آوروں نے تعمیراتی کام سے وابستہ اہلکاروں اور کارکنوں پر "اندھا دھند” فائرنگ کی جس سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ 10 دیگر افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پانچ مزید دم توڑ گئے۔یوں مرنے والوں کی تعداد 7ہو گئی ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More