جاپان ،برطانیہ اور اٹلی کا مشترکہ طور پر نیو جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری تیز کرنے کا عزم

ٹوکیو(آئی پاک ٹی وی ) جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے F-2s اور Eurofighter Typhoons کو تبدیل کرنے کیلئے نیو جنریشن لڑاکا طیارہ کی تیاری تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
جاپانی حکام نے کہا ہے کہ جاپان، برطانیہ اور اٹلی کے وزرائے دفاع نے اگلی نسل کے مشترکہ لڑاکا طیارے کی طیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔اعلان کیا کہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اس سال کے آخر تک طیارے کی تیاری کیلئے ایک سہ فریقی حکومتی تنظیم قائم کی جائے گی۔
تینوں ممالک نے 2022 میں مشترکہ طور پر ایک نیا لڑاکا طیارہ تیار کرنے پر اتفاق کیا تھا جو 2035 میں گلوبل کمبیٹ ایئر پروگرام یا GCAP کے تحت تعیناتی کے لیے تیار ہو جائے گا تاکہ چین، روس اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔
اگلی نسل کا سٹیلتھ لڑاکا جیٹ جاپان کے ریٹائر ہونے والے F-2 کی جگہ لے گا جو اس نے امریکہ اور یورو فائٹر ٹائفون کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، جو کہ برطانیہ، اٹلی، اسپین اور جرمنی کے اشتراک سے تیار کیے گئے تھے۔
جاپانی وزیر دفاع جنرل نکاتانی نے اپنے یوکے اور اطالوی ہم منصبوں، جان ہیلی اور گائیڈو کروسیٹو سے ملاقات کے بعد کہا کہ GCAP انٹرنیشنل گورنمنٹ آرگنائزیشن، یا GIGO نامی ایک مشترکہ باڈی اس سال کے آخر تک قائم کی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More