راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری کے لیے پیٹیو ہیٹر اور دیوہیکل پنکھے کا استعمال کیا ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میں سپن ٹریک کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور فائنل ٹیسٹ پیچ کی تیار ی کیلئے دو بڑے پنکھے اور پیٹیو ہیٹر کا استعمال کیا ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل پنکھوں کا استعمال ملتان کی پچ کی خرابی کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایک ایسی سطح بنانا تھا جو پاکستان کے اسپنرز کو زیادہ سے زیادہ ٹرن اور گرفت فراہم کر سکے۔
یہ طریقہ کار اس قدر کارگر ثابت ہوا کہ پاکستان سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے تمام 20انگلش کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور 152رنز کی جیت کے ساتھ سیریز برابر کردی ۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ یہ ایک ٹیم کی کوشش تھی ۔میں حالات کا فیصلہ کرنے میں شامل ہر ایک کو کریڈٹ دینے میں خوش ہوں۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے کیا بہتر ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔