صدر مملکت آصف زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) صدر مملکت آصف زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی۔پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کئے۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے، قومی اسمبلی میں ترمیم کے حق میں 225 اراکین نے اور مخالفت میں 12 اراکین نے ووٹ دیئے۔ترمیم کی شق وار منظوری کےدوران تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More