ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آج فائنل میں مد مقابل

دبئی (آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کی ٹرافی کے حصول کیلئے سائوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل آئیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیمیں فائنل میں آج ٹکرائیں گی ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
سائوتھ افریقہ نے دفاعی چیمئپن آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔
واضح رہے کہ ابھی تک دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی ہیں ۔اب تک ویمنز ورلڈ کپ کے 8ایڈیشن میں سے 6بار آسٹریلیا وفاتح رہا جبکہ ایک بار انگلینڈ اور ایک بار ہی ویسٹ انڈیز ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More