وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حتمی مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں رات گئے ہونے والی سیاسی ملاقاتوں کے تناظر میں مسودے میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب موجود تھے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More