دبئی (آئی پاک ٹی وی ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کا فائنل معرکہ کل کھیلا جائے گا ۔ سائوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیمیں کل ٹرافی کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ہو گا ۔
سائوتھ افریقہ نے دفاعی چیمئپن آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز ویمنز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔
واضح رہے کہ ابھی تک دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی ہیں ۔اب تک ویمنز ورلڈ کپ کے 8ایڈیشن میں سے 6بار آسٹریلیا وفاتح رہا جبکہ ایک بار انگلینڈ اور ایک بار ہی ویسٹ انڈیز ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہیں ۔