راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی) پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورےپر موجود بنگلہ دیش اپنے ٹیسٹ میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میدان میں اترے گی جو 21اگست سے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بارش کی بھی انٹری کا بھرپور خدشہ ہے ۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے اور پانچویں دن بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یہ دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ شاہین آفریدی ،نسیم شاہ ،کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل اہم ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100وکٹیں مکمل کرنے کیلئے محض 9وکٹیں درکار ہیں ۔ انہوں نے اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 91وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ وہ 100وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بائولر بن سکتے ہیں ۔