ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے آج مدمقابل

عمان(آئی پاک ٹی وی ) محمد حارث کی قیادت پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں آج اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے، سری لنکا اے، ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔
ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ایشین کرکٹ کونسل کے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیے جا رہے ہیں۔
ایشیا کپ ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے جبکہ 2013، 2017، 2018، 2019 اور 2023 میں پچھلے پانچ ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔
پاکستان 2019 میں سعود شکیل اور 2023 میں محمد حارث کی قیادت میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More