ملتان ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 221پر تمام ٹیم آئوٹ ہوگئی ۔ شاہینوں نے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 297رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 221رنز بنائے ۔پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 297رنز کا ہدف دیدیا ۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سلمان آغا 63،سعود شکیل نے 31جبکہ کامران غلام نے 26رنز بنائے ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے شعیب بشیر نے 4،جیک لیچ نے 3جبکہ کارس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 366رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 291رنز بنائے تھے ۔
واضح رہےکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شاہینوں پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ ملتان میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ انگلش ٹیم نے ایک اننگز اور 47رنز سے جیتا تھا جبکہ سیریز کاتیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبرسے راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔