دوسرا ٹیسٹ : پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 5وکٹوں پر 132رنز

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا لئے ۔اس کی انگلینڈ پر مجموعی برتری 207رنز ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنا لئے ۔
سعود شکیل 29جبکہ سلمان علی آغا 11رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔
دوسری اننگز کے آغاز میں عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام رہے اورمحض 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان شان مسعود بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور محض 11رنز پر ہی ہمت ہار گئے ۔
تیسرے آئوٹ ہونے والے بلےباز صائم ایوب تھے جنہوں نے 22رنز کی باری کھیلی ۔ اپنے ڈیبیو کی پہلی اننگز میں سنچری سکورکرنیوالے کامران غلام 26رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پانچویں آئوٹ ہونیوالے بلے باز محمد رضوان تھے جنہوں نے 23رنز بنائے ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 366رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 291رنز بنائے تھے ۔
واضح رہےکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شاہینوں پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ ملتان میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ انگلش ٹیم نے ایک اننگز اور 47رنز سے جیتا تھا جبکہ سیریز کاتیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبرسے راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More