طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ زیر حراست سکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) طالبہ مبینہ زیادتی کیس میں لاہور کی گلبرگ پولیس نے زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے طمابق کالج انتظامیہ کی ضمانت پر پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑا ہے۔طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد سیکیورٹی گارڈ کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے 24 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 250 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 324، 353، 291، 186، 290، 436، 147، 149 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق نجی کالج کے طلبہ اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی، شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے اور پیٹرول بم پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے گئے جس کے نتیجے میں چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More