نئی دہلی(آئی پاک ٹی وی ) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کے 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت سب سے زیادہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی صرف ایک اور دو کھلاڑی صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔
کیوی باؤلر میٹ ہینری نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ولیم او رورکی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔