ایس سی او اجلاس:رکن ممالک کا نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ پرد ستخط

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 واں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ارکان ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کردیے گئے، ارکان نے 2024-25 کی چیئر چین کو دینے کی حمایت کردی۔
اعلامیے کے مطابق ارکان ممالک کے رہنماؤں نے ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے معتلق دستاویز پر دستخط کیے گئے اس طرح اراکین کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More