دوسرا ٹیسٹ : پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 8وکٹوں پر 358رنز

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 8وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنا لئےہیں ۔
عامر جمال 37جبکہ نعمان علی 29رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔ محمد رضوان 41جبکہ آغا سلمان 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔
انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے تین جبکہ پوٹس اور کارس نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
واضح رہےکہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبرسے راولپنڈی میں شروع ہوگا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More