کراچی(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوبارہ سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر سے 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی ہے۔
کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 441 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔