بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
قبل ازیں کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو کے ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ان کا استقبال کیا۔ تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زودہ بھی آج اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More