ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنا لئے ۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے بلے باز صائم ایوب ہیں جنہوں نے 77رنز کی اننگز کھیلی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
پاکستانی اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق محض 7رنز بنا کر 15کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی کپتان شان مسعود تھے جنہوں نے صرف 3رنز بنائے تھے ۔
ابتدائی نقصان کے بعد پاکستان ٹیم کو صائم ایوب اور کامران غلام نےسہارا دیا ۔دونوں کھلاڑیوں نے ففٹیز سکور کیں اور پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا ۔ تاہم صائم ایوب 77رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے لیج نے دو جبکہ پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے شاہینوں کو اننگز اور 47رنز سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔