چیمپئنز کپ: فاتح مینٹور کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور (آئی پاک ٹی وی ) چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم کے مینٹور کو ایک کروڑ روپے کا انعام ملے گا۔
پہلے سیزن کی چیمپیئن ٹیم پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق پی سی بی سے جلد اپنا انعام وصول کریں گے۔ انعامی رقم ٹورنامنٹ کی اعلان کردہ انعامی رقم سے الگ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حوصلہ افزائی کیلئے بونس کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد کو مینٹورز کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اور مینٹورز کو ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔
ایونٹ سے قبل بورڈ نے انعامی رقم میں مزید ایک کروڑ روپے فاتح کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More