پانڈوں کا ایک جوڑا چین سے واشنگٹن روانہ

ہانگ کانگ ( آئی پاک ٹی وی ) دیو ہیکل پانڈوں کا ایک جوڑا چین سے واشنگٹن کے سمتھسونین کے چڑیا گھر روانہ ہوگیا جہاں وہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند ہفتے ملک واشنگٹن میں 10سالہ رہائش کیلئےپہنچے گا ۔
باؤ لی، ایک 3 سالہ نر، اور کنگ باؤ، ایک 3 سالہ مادہ، امریکی چڑیا گھروں سے وطن واپسی کے سلسلے کے بعد امریکہ بھیجے جانے والے تازہ ترین پانڈے ہیں ۔پانڈا ڈپلومیسی،”دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان دوستی کی ایک دیرینہ علامت ہے۔
چائنا وائلڈ لائف کنزرویشن ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جوڑا ملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں چائنا کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈوجیانگیان پانڈا بیس سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا عۃ پانڈا کی پرواز کو ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکئی کے بنس، بانس کی ٹہنیاں، گاجر، پانی اور ادویات جیسی ضروری چیزیں فراہم کی جائیں گی۔
اس نے کہاکہ امریک کی جانب سےتین تجربہ کار کیپرز اور جانوروں کے ڈاکٹروں کو پانڈا کی دیکھ بھال میں مدد کرنے اور ان کے حالات سے خود کو واقف کرنے کے لیے پیشگی سیچوان روانہ کیا گیا، اور وہ سفر میں پانڈوں کے ساتھ جائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More