ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 79رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کو پہلا نقصان 15رنز پر اٹھانا پڑا جب عبداللہ شفیق 7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور محض 3رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔
صائم ایوب اور کامران غلام نے ابتدائی نقصان کے بعد ٹیم کو سہارا دیا اور کھانے کے وقفے تک 79رنز تک سکور کو پہنچایا ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے لیچ نے دونوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی کامیابی حاصل ہے ۔
سیریز کا تیسرااور آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبرسے راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔