پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کر دیا

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کر دیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے، احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
تحریک انصاف کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
اس سے قبل حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز آج صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج آج صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More