پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں شروع ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورے پر موجود انگلینڈ کل دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہینوں کے مد مقابل آئے گی ۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ کپتان بین سٹوکس کل قیادت کریں گے ۔
دوسری جانب پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کااعلان کیا تھا ۔ سابق کپتان بابر اعظم ،سرفراز احمد ،شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کو اننگز اور 47رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More