افغانستان کا 15بلین ڈالرز سے کابل کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ

کابل (آئی پاک ٹی وی ) افغانستان نے 15بلین ڈالر کی خطیر رقم سے کابل کو جدید شہر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کابل نیو سٹی کیلئے افغان حکومت نے گزشتہ سال حتمی شکل دی تھی جسے 2006 میں افغان حکومت نے شروع کیا تھا اور 2009 میں کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔
اس منصوبے کیلئے 2008میں 11.4یورو تقریباً 15بلین ڈالرز مختص کئے تھے ۔ شہری ترقی کا نیا میگا پروجیکٹ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مشرق میں 722 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہوگا۔
نیا کابل منصوبہ افغانستان کی تاریخ کے سب سے بڑے شہری ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہو گا اور توقع ہے کہ یہ 2040 تک مکمل ہو جائے گا۔اس نئے میگا سٹی کے لیے پانی، بجلی، سیوریج کے نظام اور سڑکوں کی تعمیر نو کی گئی۔
گزشتہ برس اگست میں اس حوالےس ے اہم پیش رفت ہوئی جب حکومت اور کاور گروپ کنسٹرکشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت 30لاکھ افراد کی رہائشی کیلئے انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا ۔شہری ترقی اور ہاؤسنگ کی وزارت (ایم او یو ڈی ایچ) اور کے سی سی ڈویلپر کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے اور بین الاقوامی امداد کے ساتھ ساتھ، افغانستان کے میگا پروجیکٹس پر ایک نئی توجہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، جس کا مقصد اپنے تمام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔
یہ نیا میگا سٹی اس عمل میں تقریباً 1.2 ملین نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
افغانستان گزشتہ چھ دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک جنگی اور مختلف پابندیوں کی زد میں رہا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More