شارجہ(آئی پاک ٹی وی) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کل نیوزی لینڈ کیخلاف لازمی فتح درکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں رسائل کیلئے گروپ اے کے آئندہ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کو لازمی شکست دینا ہو گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان کل جوڑ پڑے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی، بعدازاں بھارت اور آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو دو میچز میں شکست دیکر گروپ اے میں تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔